حضرت اقدس مولانا مفتی محمد انس قاسمی استاذِ حدیث جامعہ ستاریہ فیض الرحیم نانکہ گندیوڑہ سہارنپور یوپی (پن :247662) رابطہ نمبر: 9536762895
حضرت مولانا مفتی محمد انس قاسمی سہارنپوری دامت برکاتہم ایک ممتاز عالمِ دین، صاحبِ قلم، اچھے انشاء پرداز اور متعدد علمی و تحقیقی کتب کے مصنف ہیں۔ آپ علومِ اسلامیہ میں گہری بصیرت رکھتے ہیں اور بالخصوص فنِ حدیث سے خاص مناسبت رکھتے ہیں۔ آپ گزشتہ آٹھ سالوں سے جامعہ ستاریہ فیض الرحیم میں تدریسی خدمات انجام دے رہے ہیں، جہاں آپ نے اپنی علمی صلاحیتوں، خلوص اور محنت سے طلبۂ علومِ نبوت کی تربیت فرمائی ہے۔آپ کی علمی و تصنیفی خدمات میں کئی اہم کتابیں شامل ہیں، جن میں "حروفِ سبعہ" (تسہیل مناہل العرفان)، "درسِ شرح الوقایہ" (اردو شرحِ شرح الوقایہ) "درسِ قرآن" (تفسیری اسباق کا مجموعہ) اور "دعائیں"
خاص طور پر قابلِ ذکر ہیں۔ ان تصانیف کو اہلِ علم اور طلبۂ دین میں قدر و منزلت حاصل ہے۔آپ کو سیرت و تذکرہ نگاری سے بھی خاص شغف ہے۔ آپ نے بزرگ عالمِ دین حضرت حافظ جمیل احمد نانکوی رحمہ اللہ کی حیات و خدمات پر ایک جامع سوانحی کتاب "ذکرِ جمیل" تحریر فرمائی، جو علمی و ادبی حلقوں میں کافی مقبول ہوئی۔ اسی طرح اکابر و مشائخ کی یادوں کو محفوظ رکھنے کے لیے آپ نے حضرت شاہ حافظ عبدالستار نانکوی رحمہ اللہ کی حیاتِ مبارکہ کے متعلق ایک مختصر مگر جامع کتابچہ "تذکرہ حضرت شاہ حافظ عبدالستار نانکوی" بھی تحریر فرمایا۔آپ کی تحریروں میں علمی پختگی، سلاستِ بیان اور تحقیق کا حسین امتزاج پایا جاتا ہے۔ آپ کی شخصیت علم و عمل، سادگی، تواضع اور حسنِ اخلاق کا نمونہ ہے۔ آپ کا اندازِ گفتگو اور طرزِ تحریر نہایت مؤثر، شائستہ اور دل نشیں ہے، جس سے قارئین اور سامعین یکساں طور پر متاثر ہوتے ہیں۔
مفتی محمد انس قاسمی بائیں جانب اور دائیں جانب حضرت حافظ جمیل احمد نانکوی قدس سرہ، خلیفہ و جانشین حضرت شاہ حافظ عبدالستار نانکوی
مفتی صاحب خطاب کرتے ہوئے
حضرت والا کی متعدد تصنیفات منظرِ عام پر آچکی ہے، جن میں سے کچھ کتابیں انٹرنیٹ پر بھی موجود ہیں، حضرت والا کی دعاؤں پر مشتمل کتاب ”دعائیں“ آرکائیو پر موجود ہے، آپ ”دعائیں “ پر کلک کریں، آپ آرکائیو کے ڈاؤن لوڈ پیچ پر پہنچ جائیں گے۔
آپ دیگر تصنیفات جو آرکائیو پر موجود ہیں انہیں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں یا ڈاؤن لوڈ کے بٹن پر کلک کریں۔
ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
